مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں پولیس نے داعش سے منسلک 7 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے دہشت گردوں پر شام اور عراق میں داعش کی مدد کرنے کا شبہ ہے۔وہابی دہشت گردوں کو اسپین کے شمالی افریقی علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ہسپانوی پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد داعش کو پیسہ، اسلحہ اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد پہنچاتے تھے۔ پانچ دہشت گرد شام جبکہ 2 کا تعلق مراکش سے بتایا جاتا ہے، یہ افراد اسپین سے پہلے دیگر یورپی ممالک میں بھی قیام کر چکے ہیں۔
اسپین میں پولیس نے داعش سے منسلک 7 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے دہشت گرد شام اور عراق میں داعش کو پیسہ، اسلحہ اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد پہنچاتے تھے۔
News ID 1861670
آپ کا تبصرہ